سوشیل میڈیاشمالی بھارت

Video: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اللہ اکبر کے نعروں کی تحقیقات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں کئی طلبا کو یوم ِ جمہوریہ کے دوران اللہ اکبر کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں کئی طلبا کو یوم ِ جمہوریہ کے دوران اللہ اکبر کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) کی وردی میں طلبا کو کیمپس میں اسٹریچی ہال کے باہر ترنگا لہرانے کے بعد نعرہ لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر وسیم علی نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد آگے کی کارروائی ہوگی۔ پولیس نے واقعہ کی جانکاری اکٹھا کرلی ہے۔ علی گڑھ کے ایس پی کلدیپ سنگھ گناوت نے کہا ہے کہ یونیورسٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹ لے۔