کھیل

آئی پی ایل، 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت

آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے نئے قوانین سامنے آگئے ہیں۔ اب ٹیمیں 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔ اس میں 5 کیپڈ اور ایک ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ممبئی: آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے نئے قوانین سامنے آگئے ہیں۔ اب ٹیمیں 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔ اس میں 5 کیپڈ اور ایک ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ تمام ٹیمیں محدود کھلاڑیوں کو ان کیپڈ کھلاڑیوں کے طورپر برقرار رکھ سکتی ہیں۔ لیکن اس کیلئے بھی ایک اصول بنایا گیاہے۔

متعلقہ خبریں
کے ایل راہول نے آر سی بی میں واپسی کا اشارہ دیا
دھونی کا آئی پی ایل 2025 میں کھیلنا غیریقینی

وہ کھلاڑی جنہوں نے پچھلے پانچ سالوں میں ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے انہیں ان کیپڈ کھلاڑی کے طورپر برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ اس فہرست میں مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ پیوش چاولہ کا نام بھی شامل کیاجا سکتا ہے۔ دھونی کافی عرصے سے چینائی سوپر کنگز کے ساتھ ہیں اور ٹیم انہیں چھوڑنا نہیں چاہے گی۔

اس لیے انہیں ایک بار پھر برقرار رکھا جاسکتاہے لیکن وہ ایک ان کیپڈ کھلاڑی کے طورپر کھیلیں گے۔ تاہم اس حوالہ سے ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ اس فہرست میں پیوش چاولہ کا نام بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ ممبئی انڈینز پیوش چاولہ کو ایک غیر کیپڈ کھلاڑی کے طورپر برقرار رکھ سکتی ہے۔

انہوں نے اپنا آخری ونڈے 2011 میں اور آخری ٹسٹ 2012 میں کھیلا۔ راجستھان رائلز سندیپ شرما کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ سندیپ نے ٹیم انڈیا کیلئے صرف 2 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو 2015 میں کیا اور اپنا آخری بین الاقوامی میچ بھی اسی سال کھیلا۔

سندیپ کا ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا ریکارڈ ہے اور سندیپ نے آئی پی ایل میں بھی مہلک گیند بازی کی ہے۔ سندیپ نے آئی پی ایل کے 126 میچوں میں 137 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کیپڈ کھلاڑیوں کی مالیت 4 کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ 18 کروڑ روپے کے ساتھ ساتھ کیپڈ کھلاڑیوں کیلئے دیگر زمرہ بھی طئے کیے گئے ہیں۔

اس بار نیلامی میں ٹیموں کے پرس میں زیادہ رقم ہوگی۔ اسے بڑھاکر 120 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس لیے کھلاڑی اس سے مستفید ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو معاہدے میں ملنے والی رقم کے ساتھ میچ فیس بھی ملے گی۔

a3w
a3w