کھیل

آئی پی ایل آکشن 2024:کمنز 20.50 کروڑ، ہرشل پٹیل 11.75 کروڑ میں فروخت

راجستھان رائلز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز روومین پاول کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

دبئی: آسٹریلیا کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان پیٹ کمنز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نیلامی میں سن رائزرز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ روپے میں اور ہندوستانی آل راؤنڈر ہرشل پٹیل کو پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

متعلقہ خبریں
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی: نتیش رانا

آج یہاں شروع ہونے والی نیلامی میں آئی پی ایل کی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کربولی لگائی۔ راجستھان رائلز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز روومین پاول کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

 جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خرید کر ٹیم میں شامل کیا۔ ہندوستانی تجربہ کار کھلاڑی شاردل ٹھاکر کو چینائی سپر کنگز نے 4 کروڑ روپے دے کراپنے ساتھ جوڑا ہے۔

 ٹیم نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا کو 1.8 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو دہلی کیپٹلز نے 4 کروڑ روپے میں خریدا۔ سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کو سن رائزرز حیدرآباد نے 1.5 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو گجرات ٹائٹنز نے نیلامی میں 50 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے۔

a3w
a3w