حیدرآباد

آئی پی ایس آفیسر رمیش، چینی مانجہ سے زخمی ہونے سے بچ گئے

سینئر آئی پی ایس آفیسر ایم رمیش ہفتہ کی صبح میں چہل قدمی کے دوران ایک چینی مانجہ جو درخت سے لٹک رہا تھا سے زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

حیدرآباد: سینئر آئی پی ایس آفیسر ایم رمیش ہفتہ کی صبح میں چہل قدمی کے دوران ایک چینی مانجہ جو درخت سے لٹک رہا تھا سے زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

آئی جی پی (پرویژننگ اینڈ لاجسٹکس) رمیش نے ایکس پر جونیر این ٹی آر کی فلم ”دیورا“ کے ایک گیت کے بول کے انداز سے اس واقعہ کا تذکرہ کیا۔

آئی پی ایس آفیسر نے کہا کہ چینی مانجہ سے زخمی ہونے سے وہ بال بال بچ گئے۔ وہ آج مارننگ واک کررہے تھے کہ ایک درخت سے لٹکتے مانجہ سے زخمی ہونے سے رہ گئے۔

انہوں نے ”دیورا“ فلم کے گیت کے اسٹائل میں مانجہ سے زخمی ہونے سے بچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری نظر اچانک پتنگ کے مانجہ پر پڑی جو درخت سے نیچے لٹک رہا تھا۔ میں رک گیا، اس مانجہ میں میری گردن اور پیر پھنس جاتے اور میں زخمی ہوجاتا مگر میں بالکل محفوظ رہا۔