ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی: اسلام آباد
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کہا، "مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم والے مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، اور روزانہ دو جہاز اس راستے سے گزریں گے۔"
ماسکو: ایران نے پاکستانی پرچم والے مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ اعلان پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کیا ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کہا، "مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم والے مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، اور روزانہ دو جہاز اس راستے سے گزریں گے۔”
اسحاق ڈار نے ایران کے اس فیصلے کو ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔
ادھر 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر حملے شروع کیے تھے، جس کے جواب میں ایران اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اہداف پر جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔
دوسری جانب، آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی ، جو خلیجی ممالک سے تیل اور مائع قدرتی گیس کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کا ایک اہم راستہ ہے ، تقریباً معطل ہو چکی ہے، جس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔