کھیل

آر سی بی کی پنجاب کنگز کے خلاف 24 سے کامیابی

سلامی بلے بازوں فاف ڈو پلیسس(84)اور ویراٹ کوہلی (59) کی نصف سنچریوں کے بعد محمد سراج(21/4) کی غیر معمولی گیند بازی کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں پنجاب کنگس کو24 رنز سے شکست دی۔

پنجاب: سلامی بلے بازوں فاف ڈو پلیسس(84)اور ویراٹ کوہلی (59) کی نصف سنچریوں کے بعد محمد سراج(21/4) کی غیر معمولی گیند بازی کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں پنجاب کنگس کو24 رنز سے شکست دی۔

آخری اوورز میں خراب بلے بازی کے باوجود آر سی بی نے پنجاب کے سامنے175 رنز کا ہدف رکھا۔ جواب میں میزبان ٹیم18.2 اوورز میں 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پنجاب کی جانب سے پربھسمرن سنگھ نے30 گیندوں پر سب سے زیادہ 46رن اور جیتیش شرما نے27گیندوں پر41 رن بنائے۔ پنجاب کو 3 اوور میں 30 رنز درکار تھے جس میں جیتیش بھی کریز پر موجود تھے، تاہم سراج نے 18 ویں اوور میں صرف 4 رن پر دو وکٹ لیکر میچ کا رخ موڑ دیا۔

ہرشل پٹیل نے 19ویں اوور میں جیتیش کا وکٹ لیکر پنجاب کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ابتدائی اوورز میں اسے پچ سے کوئی مدد نہیں ملی۔ کوہلی اور ڈو پلیسس نے پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے59 رنز جوڑے۔

کپتان سیم کرن نے رنز کی رفتار کو روکنے کی کوشش میں گیند اسپنرز کے حوالے کی تاہم ڈو پلیسس نے31 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آر سی بی10 اوورز میں 91 رن بناکر 200 کے ہدف کی طرف گامزن تھی، تاہم اس کے بعد سے ہی پنجاب نے میچ پر گرفت مضبوط کرنا شروع کردی۔

آر سی بی کو 12ویں سے 14ویں اوور کے درمیان صرف ایک باؤنڈری ملی۔ کوہلی نے 15ویں اوور میں نیتھن ایلس کو چھکا لگایا، تاہم، ہرپریت برار نے 17ویں اوور میں انہیں اور گلین میکسویل کو آؤٹ کرکے آر سی بی کو دو بڑے دھچکے لگائے۔ کوہلی نے ڈو پلیسس کے ساتھ 137 رنز کی شراکت داری کی، انہوں نے47 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے59 رن بنائے حالانکہ دونوں نے اس کیلئے مجموعی طورپر16 اوورز کھیلے۔

کچھ دیر بعد ڈو پلیسس بھی 56 گیندوں (5 چوکوں، پانچ چھکوں) پر 84رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آر سی بی آخری اوور کا فائدہ نہیں اٹھا سکی اور آخری 12 گیندوں میں صرف20رنز جوڑکر 174/4 اسکور کیا۔

حالانکہ راہول کو کوئی وکٹ نہیں ملی، لیکن انہوں نے چار اوور میں صرف24 رنز دیکر آر سی بی کی اننگز کو رفتار پکڑنے سے روک دیا۔ ہرپریت نے 3 اووروں میں 31رن دیکر دو وکٹ لئے جبکہ ارشدیپ سنگھ نے چار اوور میں 34 رن دیکر کامیابی حاصل کی۔