مشرق وسطیٰ
ایران کا روس اور دیگر دوست ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان: وزیر خارجہ
لبنانی سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینل 'الميادین' کے مطابق عراقچی نے کہا: "ہم نے چین، روس، ہندستان، پاکستان اور عراق کے ساتھ ساتھ دیگر ان تمام ریاستوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے جنہیں ہم دوست سمجھتے ہیں۔"
ماسکو: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے روس سمیت تمام دوست ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
لبنانی سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینل ‘الميادین’ کے مطابق عراقچی نے کہا: "ہم نے چین، روس، ہندستان، پاکستان اور عراق کے ساتھ ساتھ دیگر ان تمام ریاستوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے جنہیں ہم دوست سمجھتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ تہران "دشمن ممالک کے جہازوں” کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی۔