کھیل

میسی کو سعودی کلب کی جانب سے 400 ملین یورو سالانہ کی پیشکش

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

جدہ: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
میسی کا پہلے گیم میں گول پی ایس جی کی کامیابی

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیاہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طورپر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

میسی کا رواں سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب خبریں گردش کر رہے ہیں کہ میسی نے یوروپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ تاہم لیونل میسی نے ابھی تک اس تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیاہے۔ یاد رہے کہ لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔