آندھراپردیش

چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کی وزیر اعظم سےملاقات

بتایاجاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ 25 منٹ تک کی یہ ملاقات میں آندھراپردیش سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی اور دونوں کے درمیان تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

امراوتی: مرکزی حکومت کے بی جے پی لیڈروں کو خوش کرنے کیلئے 2 اہم پارٹیوں کے صدور کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ مرکزی وزیر امیت شاہ کے ساتھ ٹی ڈی پی کے صدر چندرا بابو کی ملاقات کے 48 گھنٹے کے اندر، وائی سی پی کے صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

بتایاجاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ 25 منٹ تک کی یہ ملاقات میں آندھراپردیش سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی اور دونوں کے درمیان تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کہ چند دن کے بعد ہی آندھراپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے معاملہ پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات چیت کی۔ آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کے اتحادی جنا سینا پارٹی پہلے سے بی پی جے ساتھ دوستی کرچکی ہے۔ اب یہ تینوں جماعتیں آئندہ انتخابات میں ایک ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ وائی ایس آر سی پی جس نے 2019 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تب سے وہ مرکز کے ساتھ اپنا اتحاد برقراررکھے ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم کو تیقن دلایاکہ 2024 کے انتخابات کے بعد بھی وہ مرکز کی حمایت حاصل کریں گے اور ریاست کو دیئے جانے والے فنڈس اور تقسیم کی ضمانتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

a3w
a3w