تلنگانہ
کانگریس اوربی آر ایس پر بی سی طبقہ کوکمتر سمجھنے کا الزام: بنڈی سنجے
جنرل سکریٹری بی جے پی نیشنل کمیٹی بنڈی سنجے نے بی آر ایس اورکانگریس پر الزام عائدکیاکہ وہ بی سی طبقہ کوکمتر سمجھ کرانتہائی کم نشستیں مختص کی ہیں۔

حیدرآباد: جنرل سکریٹری بی جے پی نیشنل کمیٹی بنڈی سنجے نے بی آر ایس اورکانگریس پر الزام عائدکیاکہ وہ بی سی طبقہ کوکمتر سمجھ کرانتہائی کم نشستیں مختص کی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی آر ایس نے اسمبلی انتخابات کیلئے 23 نشستیں مختص کئے ہیں جبکہ کانگریس نے صرف 19 نشستیں مختص کی ہیں۔
بنڈی سنجے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آر کوپرگتی بھون میں خصوصی پوجا کیلئے وقت ہے لیکن انہیں کالیشورم پراجکٹ کا دورہ کرنے کا وقت نہیں مل رہاہے۔