مشرق وسطیٰ

ایران کا حملہ ناکام بنا دیا گیا: نیتن یاہو

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی طرف سے داغے گئے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو روک لیا ہے اور فیصلہ کن جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے بڑے ڈرون اور میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعہ جیت کا وعدہ بھی کیا ہے۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، ’’ ہم نےمداخلت کی، ہم نے روکا، ساتھ مل کر ہم جیتیں گے۔”

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل قونصلر انیکس کی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملہ کے جواب میں اسرائیل پر ایک بڑا ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی اور دو جنرلوں سمیت آئی آر جی سی کے سات ارکان مارے گئے تھے۔ اس کے بعد تہران نے جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا۔

نیویارک ٹائمز نے اتوار کے روز دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران نے 185 ڈرون، 36 کروز میزائل اور 110 سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل داغے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی طرف سے داغے گئے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو روک لیا ہے اور فیصلہ کن جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔