مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی حملے میں چار جنگجومارے گئے

لبنان کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے چار جنگجو ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے چار جنگجو ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

لبنان کے فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے گاؤں رامية پر اسرائیلی حملوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے رامیہ پر چار اور عيتا الشعب اور جبل بلات دیہات پر تین فضائی حملے کیے جس سے پانچ مکانات تباہ اور 15 دیگر کو نقصان پہنچا۔

دریں اثنا، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے نو قصبوں اور گاؤوں پر تقریباً 40 گولے داغے۔حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوب مغربی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں 329 لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 223 ارکان اور 61 عام شہری شامل ہیں۔

a3w
a3w