مشرق وسطیٰ

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی دے دی ہے۔

تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران میں توہین ِ مذہب کی پاداش میں دو افراد کو پھانسی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

ایرانی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام تخریب کاروں کے موساد کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے پروپیگنڈا کے مقصد کے ساتھ موساد کو ملک کی سیکیورٹی سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو روابط قائم کر کے ان سے براہ راست رابطہ کیا تھا، اس گروپ کے ارکان کی جانب سے تخریب کار کارروائیاں صوبہ آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے علاقوں میں کی گئیں۔

ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ پھانسی شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کے بعد ہوئی ہیں۔

ایرانی کمانڈر رضا موسوی 25 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔