تلنگانہ

تلنگانہ: قرض کے بوجھ کے سبب کسان کی خودکشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں قرض کے بوجھ کے سبب کسان نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت سریسیڈو گاؤں کے رہنے والے وی مدھو کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں قرض کے بوجھ کے سبب کسان نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت سریسیڈو گاؤں کے رہنے والے وی مدھو کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

مدھو، جس نے 30 مارچ کو خودکشی کی کوشش کی تھی، کل رات علاج کے دوران چل بسا۔مقامی افراد کے مطابق مدھو پچھلے تین سالوں سے تین ایکڑ اراضی پردھان کی کاشت کر رہا تھا تاہم، مناسب پیداوار نہ ملنے کی وجہ سے اسے 2 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

قرض ادا نہ کر پانے کے باعث اس نے 30 مارچ کو کیڑے ماردوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس پر اس کو ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیاگیا جہاں کل رات علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔