ایران اسرائیل جنگ، عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری
ایران اسرائیل اور امریکہ میں جنگ اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
واشنگٹن: ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ کے بعد عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
ایران اسرائیل اور امریکہ میں جنگ اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کے روز تیل کی قیمتیں مہینوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور 7 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برنٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 82.37 ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ جنوری 2025 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ہفتے کے روز اس کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پہلی فیوچر ٹریڈنگ میں۔ 0054 GMT تک، برینٹ فیوچر 78.24 ڈالرفی بیرل، 5.37 ڈالر، یا 7.37فیصد زیادہ تھے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ اس سے قبل 75.33 ڈالر کو چھونے کے بعد 4.66 ڈالر یا 6.95 فیصد بڑھ کر 71.68 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جو جون 2025 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل اور امریکہ کے جاری تنازع کے باعث برینٹ اس ہفتے 80 اور 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کرے گا۔