ایران نے اسرائیلی حملہ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھا
ایران نے کہا ہے کہ وہ اس کے 3 صوبوں پر اسرائیل کے حملہ کا ”قانونی اور جائز“ جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

تہوار (آئی اے این ایس) ایران نے کہا ہے کہ وہ اس کے 3 صوبوں پر اسرائیل کے حملہ کا ”قانونی اور جائز“ جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ایرانی فوج کی تعلقاتِ عامہ ویب سائٹ پر جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسس نے ہفتہ کے دن کہا کہ اسرائیلی طیارہ نے بیحد ہلکے وارہیڈلگے لانگ رینج میزائل فائر کئے۔ ایران کے کئی راڈار سسٹمس کو معمولی نقصان پہنچا۔
اے پی کے بموجب ایران کے رہبر اعلیٰ نے اتوار کے دن کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ کو نہ تو بڑھاچڑھاکر دکھانا چاہئے اور نہ کم کرکے دکھانا چاہئے۔ انہوں نے جوابی کارروائی کی بات نہیں کہی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ دو رات قبل اسرائیلی فوج کی شیطانی حرکتوں کو نہ تو بڑھاچڑھاکر دکھانا چاہئے اور نہ گھٹاکر دکھانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اب حکام پر منحصر ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو اپنی طاقت اور ایرانی عوام کا عزم کیسے دکھاتے ہیں۔ اسی دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے ایران کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سارے اہداف حاصل کرلئے۔
Photo Source: @Megatron_ron