امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں ایک اور ہندوستانی شہری کا بے دردی سے قتل

پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کیلئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ے۔

واشنگٹن: امریکہ کی ایک سڑک پر حملہ میں شدید زخمی ہونے والے ہندوستانی نژاد شہری نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اسٹریٹ میں 41 سالہ وویک تنیجا کو ایک شخص نے زمین پر پٹخ دیا اور اُس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا جس کی وجہ سے ہندوستانی نژاد شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کیلئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ایک ماہ کے دوران 6 ہندوستانی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 5 طالب علم تھے اور مختلف دنوں اور مقامات پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔ حکومت نے ان معاملات پر امریکی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تحقیقات پر زور دیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔