مشرق وسطیٰ
حوثی جنگجووں کے ذریعہ کئے گئے حملے کےلئے ایران ذمہ دار: اسرائیل
اسرائیل نے آج الزام لگایا ہے کہ یمن کے حوثی جنگجوؤں نے کل رات اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے ایک کروز میزائل داغا، جو مصر کی سرحد کے اندر گرا اور چھ مصری سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

تل ابیب: اسرائیل نے آج الزام لگایا ہے کہ یمن کے حوثی جنگجوؤں نے کل رات اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے ایک کروز میزائل داغا، جو مصر کی سرحد کے اندر گرا اور چھ مصری سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "گزشتہ 27 اکتوبر کی رات، یمن میں قائم ایرانی پراکسی جنگجو تنظیم حوثیوں کے ذریعہ اسرائیل کی طرف ایک کروز میزائل داغا گیا۔” "میزائل اسرائیل کی سرحد کے قریب مصر میں طابا پر گرا اور اس کے نتیجے میں چھ مصری سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔ پچھلی بار انہیں ایک امریکی جنگی جہاز نے ناکارہ کر دیا تھا۔
بیان میں اسرائیل نے مصری سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کی نیت سے حوثی جنگجووں کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں اور ڈرونز سے ہونے والے نقصان کی بھی مذمت کی۔