شمال مشرق

ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی ایک آنکھ سے محروم

پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدارنے بتایا ہے کہ پیجرس پہلے تقریباً 10 سیکنڈ تک بیپ کرتے رہے جس سے کچھ متاثرین نے آلات کو اپنی آنکھوں اور چہروں کے قریب پکڑ کر پیغام کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی تھی۔

بیروت: لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی‘ پیجر دھماکہ کی زد میں آکر ایک آنکھ سے محروم ہوگئے جبکہ ان کی دوسری آنکھ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔امریکی جریدہ نیو یارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق حملہ کی معلومات رکھنے والے پاسداران انقلاب نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مجتبیٰ امانی کی چوٹیں ایران کی طرف سے بتائی گئی ابتدائی رپورٹوں سے زیادہ سنگین ہیں اور انہیں علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل

پاسداران انقلاب کی مرکزی نیوز ویب سائٹ مشرق کے ایڈیٹر اِن چیف حسین سلیمانی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ  ایکس پر ایرانی سفیر کو آئی چوٹوں کی توثیق کرتے ہوئے پیام میں لکھا کہ بدقسمتی سے دھماکہ میں مجتبیٰ امانی کو لگنے والی چوٹیں انتہائی شدید ہیں۔

ایرانی خبر رساں اداروں کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیو میں مجتبیٰ امانی کو بیروت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکہ میں پیجر رکھنے والے سفیر کے 2 حفاظتی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدارنے بتایا ہے کہ پیجرس پہلے تقریباً 10 سیکنڈ تک بیپ کرتے رہے جس سے کچھ متاثرین نے آلات کو اپنی آنکھوں اور چہروں کے قریب پکڑ کر پیغام کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی تھی۔

پاسداران انقلاب کے 2  ارکان کے مطابق پیجرس صرف حزب اللہ کے ارکان استعمال کرتے تھے اور عام شہریوں کے درمیان ان کا زیادہ استعمال نہیں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں پیجرس پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد مارے گئے تھے جبکہ ایرانی سفیر‘ حزب اللہ کے متعدد ارکان سمیت 2 ہزار 750 زخمی ہوئے تھے۔

a3w
a3w