مشرق وسطیٰ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای منظر عام پر، بانی اسلامی جمہوریہ کو خراج عقیدت

رہبر انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی فتح کی 47 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر آج صبح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے کر اسلامی جمہوریہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ ایرانی صدر بھی موجود تھے۔

تہران: ایران کے سپریم کمانڈر ایت اللہ خامنہ ای کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آگئے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر


رہبر انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی فتح کی 47 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر آج صبح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے کر اسلامی جمہوریہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ ایرانی صدر بھی موجود تھے۔


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے مجاہد اور شہداء انقلاب کی روح کے بلندی کے لیے دعا کی، مزار کے احاطے میں نماز بھی ادا کی۔


ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور یورپی لیڈر ایران میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ وہ ایران کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی معاشرے کی تقسیم چاہتے ہیں۔


یاد رہےکہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کردیا ہے، اس حوالے سے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ یہ جنگی جہاز تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


دوسری جانب ایران بھی امریکہ کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کی وارننگ جاری کرچکا ہے، پاسداران انقلاب نے بھی آج سے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کررکھا ہے۔