ایشیاء

عراق: اسپتال میں آتشزدگی سے 4 بچے ہلاک

جنوبی عراقی شہر دیوانیہ میں خواتین اور بچوں کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے چار بچوں کی موت ہوگئی اور 20 سے زیادہ دیگر دم گھٹنے سے زخمی ہو گئے۔

بغداد: جنوبی عراقی شہر دیوانیہ میں خواتین اور بچوں کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے چار بچوں کی موت ہوگئی اور 20 سے زیادہ دیگر دم گھٹنے سے زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق سے واپسی پر درگاہ شہنشاہ ولایت میں جلسہ تہنیت سے خطاب
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
ملک عراق سے واپسی پر مولانا محسن پاشاہ کی شاندار پذیرائی، مختلف مقامات پر گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات منعقد
زیارتوں کا سلسلہ جاری، قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور جنگ بندی کے لیے رقت آمیز دعائیں
عراق میں علمی و روحانی قافلے کی زیارتیں، مقدس مقامات کی زیارتوں کا سلسلہ جاری

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ آگ پیر کی شام کو بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور اسپتال کی راہداریوں میں دھواں پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ 150 افراد کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عراقی شہری دفاع کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے میڈیا آفس کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اسپتال میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔