کھیل

ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست

اینڈی بالبرنی (77) اور ہیری ٹیکٹر (36) کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئرلینڈ نے جمعہ کو پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

ڈبلن: اینڈی بالبرنی (77) اور ہیری ٹیکٹر (36) کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئرلینڈ نے جمعہ کو پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور دوسرے ہی اوور میں محمد رضوان (1) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت ہوئی۔

صائم ایوب نے 29 گیندوں (45) اور بابر اعظم نے 43 گیندوں (57) میں رنز بنائے۔ فخر زمان (20) اعظم خان (0) اور شاداب خان (0) پر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 15 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ گیرتھ ڈیلانی اور مارک ایڈیئر نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔

جواب میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں کپتان پال اسٹرلنگ (8) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ لورکن ٹکر بھی پانچویں اوور میں (4) رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ہیری ٹیکٹر 27 گیندوں میں (36) اسکور کرنے کے بعد آوٹ ہوئے، جارج ڈوکریل 12 گیندوں میں (24) اسکور کرنے کے بعد آوٹ ہوئے۔ اینڈی بالبرنی نے 55 گیندوں پر 10 چوکے اور دو چھکے لگا کر 77 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔

گیرتھ ڈیلانی (10) اور کرٹس کیمفر (15) رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ آئرلینڈ نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 183 رنز بنانے کے بعد میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔