حیدرآباد

آیا کانگریس کے دور میں بھی ہریش راؤ وزیر فینانس ہیں؟عہدیداروں کی غلطی

عہدیداروں نے ہریش راؤ کو وزیر فینانس بتاتے ہوئے سوال کردیا۔ فی الحال ریاست کے وزیرفینانس بھٹی وکرامارکہ ہیں، جب کہ ہریش راؤ کے نام کو سوال میں وزیر فینانس بتایا گیا۔ ریاست میں حکومت بدل گئی وزیر فینانس بھی بدل گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انٹر پریکٹیکل امتحانات میں غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ ریاستی وزیر فینانس کے معاملے میں غلطیاں دیکھی گئیں۔ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو شکست ہو گئی تھی اور کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا تھا۔ بھٹی وکرمارکہ کو وزارت فینانس کا عہدہ سنبھالے 2 ماہ گزر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

 لیکن عہدیداروں نے ہریش راؤ کو وزیر فینانس بتاتے ہوئے سوال کردیا۔ فی الحال ریاست کے وزیرفینانس بھٹی وکرامارکہ ہیں، جب کہ ہریش راؤ کے نام کو سوال میں وزیر فینانس بتایا گیا۔ ریاست میں حکومت بدل گئی وزیر فینانس بھی بدل گئے۔

 تاہم اب بھی سابق وزیر ہریش راؤ کو وزیر فینانس بتانے کے متعلق ہوئی غلطی پر مختلف گوشوں سے تنقیدوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ دوسری طرف  انٹر بورڈ کے رویہ پر انٹرمیڈیٹ لیکچررز جے اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کر رہی ہے۔ کوئی بھی غلطی طلباء کو متاثر کرے گی۔ تاہم انٹر پریکٹیکل امتحانات کے سوالیہ پرچہ کی تیاری میں حکام کی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔