مشرق وسطیٰ

29 رمضان المبارک کوعید کا چاند نظر آنا نا ممکن؟

عبداللہ الخضیری نے کہا کہ فلکی حساب سے مذکورہ دن چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا نا ممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طورپر نظر آئے گا۔

ریاض: سعودی عرب کے مشہور ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

عرب میڈیا کے مطابق عبداللہ الخضیری نے کہا کہ فلکی حساب سے مذکورہ دن چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا نا ممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طورپر نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیر 8 اپریل کو سورج گرہن ہے گوکہ مشرق وسطی میں اسے نہیں دیکھا جائے گا البتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے۔ رکن رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔