ایشیاء

اسحاق ڈار پاکستان کے نائب وزیراعظم مقرر

اسحاق ڈار سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں میں خاندانی رشتے بھی ہیں۔ وہ پچھلی دو حکومتوں میں وزیرفینانس رہ چکے ہیں۔ انہیں پارٹی کے تمام معاشی مسائل کا جواب سمجھاجاتا ہے۔

اسلام آباد: حیرت انگیزپیشرفت میں پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو اتوار کے دن ملک کا نائب وزیراعظم مقررکیاگیا۔ 73 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سینئر سیاستداں اسحاق ڈار کا تعلق وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ (نواز) سے ہے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ
مودی کا ہیلی کاپٹر کھیت کی زمین پھنس گیا

کابینی ڈیویژن کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب وزیراعظم شہبازشریف نے فی الفور اثر کے ساتھ تاحکم ثانی یہ تقررکیا ہے۔ اعلان ایسے وقت ہوا جب وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار دونوں سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں وہ ورلڈاکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

 اسحاق ڈار سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں میں خاندانی رشتے بھی ہیں۔ وہ پچھلی دو حکومتوں میں وزیرفینانس رہ چکے ہیں۔ انہیں پارٹی کے تمام معاشی مسائل کا جواب سمجھاجاتا ہے۔

 کہاجارہا تھا کہ اسحاق ڈار کو پاکستانی سینیٹ کا صدرنشین بنایاجائے گا لیکن گذشتہ ماہ وہ یہ بازی ہار گئے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملت کرلی۔