آندھراپردیش

وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

وزیراعظم مودی نے آندھراپردیش میں نیشنل اکیڈیمی آف کسٹمس، ان ڈائرکٹرٹیکسس اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے دوسرے کیمپس کے ساتھ ساتھ ضلع ستیہ سائی کے پالاسمدرم میں قومی شاہراہ کا افتتاح کیا۔

حیدر آباد: وزیراعظم مودی نے آندھراپردیش میں نیشنل اکیڈیمی آف کسٹمس، ان ڈائرکٹرٹیکسس اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے دوسرے کیمپس کے ساتھ ساتھ ضلع ستیہ سائی کے پالاسمدرم میں قومی شاہراہ کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

سال 2014 میں 730کروڑروپئے سے اس اکیڈیمی کی منظوری عمل میں لائی گئی تھی۔ این اے سی آئی این کا پہلا کیمپس فریدآباد میں ہے۔

اس کے ذریعہ ملک بھر کے آئی آر ایس عہدیداروں اورکسٹم کے عہدیداروں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

ا س کے افتتاح کے بعد اب اے پی کے دوسرے کیمپس میں اس تلگوریاست کے ساتھ دوسری ریاستوں کے گروپ 1 آفیسرس کے علاوہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

پالاسمدرم کی اکیڈیمی میں جہازوں، کنٹینرس اور سمندر کے دیگر ٹرانسپورٹ کے ذرائع سے لائی جانے والی نارکوٹکس کی تلاش کا کام کرنے والے عہدیداروں کے لئے میری ٹائم ٹریننگ کا مرکز بھی ہوگا۔

اس اکیڈیمی میں کلاس رومس کے ساتھ ہاسٹل کی سہولت،فیکلٹی، اسٹاف اور مہمانوں کے لئے قیام وطعام کا بھی انتظام رہے گا۔

a3w
a3w