حیدرآباد

جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا

تقریب میں متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، جناب سعادت علی، جناب احمد پاشا، جناب امام حسین کے علاوہ جامعہ کے ذمہ داران اور اساتذہ شامل تھے۔

حیدرآباد: جامعتہُ المؤمنات، مغلپورہ، حیدرآباد کی جانب سے ہر سال شائع کیے جانے والے اسلامی معلوماتی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا آج بروز اتوار نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انجام دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں جناب میر ذوالفقار علی (رکنِ اسمبلی، حلقہ چارمینار) نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیلنڈر کی اجرائی انجام دی۔

متعلقہ خبریں
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
یونانی ڈرگس انڈسٹری کی عالمی سطح پر زبردست اہمیت، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ‘ مستقبل روشن
ڈی جے ایس کے صدر ایم اے مجید نے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر روشنی ڈالی؛ مذہبی مقامات کے تحفظ کی اپیل

تقریب میں متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، جناب سعادت علی، جناب احمد پاشا، جناب امام حسین کے علاوہ جامعہ کے ذمہ داران اور اساتذہ شامل تھے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اسلامی کیلنڈر کی تیاری اور اشاعت مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری (بانی و ناظمِ اعلیٰ جامعۃ المؤمنات) کی براہِ راست نگرانی، سرپرستی اور رہنمائی میں عمل میں آتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیلنڈر کی فقہی رہنمائی، شرعی نگرانی اور علمی ترتیب امیر شریعت مولانا مفتی حسن الدین نقشبندی (صدر مفتی جامعۃ المؤمنات) کی زیرِ نگرانی انجام پاتی ہے، جس سے کیلنڈر کی دینی و علمی اہمیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

کیلنڈر کی نمایاں خصوصیات

1. نمازوں کے آغاز و اختتام کے اوقات
کیلنڈر کے ہر ماہ کے صفحے پر پانچوں وقت کی نمازوں کے آغاز اور اختتام کے اوقات نہایت واضح انداز میں درج ہیں، جس سے عوام کو عبادات کے اوقات جاننے میں آسانی ہوتی ہے۔

2. اصلاحی، معلوماتی اور تربیتی مضامین
ہر مہینے کے ساتھ مختصر مگر مفید مضامین شامل کیے گئے ہیں جو:

  • اخلاقی تربیت
  • معاشرتی اصلاح
  • اسلامی معلومات
  • دینی رہنمائی
  • بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی تربیت
    سے متعلق ہیں، جو اس کیلنڈر کو عام کیلنڈروں سے ممتاز بناتے ہیں۔

3. عوامی ضرورتوں کے مطابق رہنمائی
یہ کیلنڈر عام مسلمانوں کی روزمرہ دینی سرگرمیوں، عبادات اور اسلامی معلومات کے لیے ایک مکمل اور مستند رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ اس کا مواد علمی طور پر معتبر ہونے کے ساتھ ساتھ عام فہم بھی ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کیلنڈر کی افادیت کو سراہتے ہوئے جامعۃ المؤمنات کی علمی و دینی خدمات کی تعریف کی۔