کھیل

کوہلی اور شامی کی شاندار کارکردگی، نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست، پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست

ہندوستان نے عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکرادگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہاں وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی (95 رن) اور محمد شامی کی خطرناک گیندبازی (پانچ وکٹیں ) کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دھرم شالہ: ہندوستان نے عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکرادگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہاں وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی (95 رن) اور محمد شامی کی خطرناک گیندبازی (پانچ وکٹیں ) کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد ہندوستان بھیجے گا

ہندوستان نے ورلڈ کپ 2023 میں لگاتار پانچویں جیت حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم نے 20 سال بعد اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ پر جیت حاصل کی ہے۔ اس سے قبل 2003 میں سنچورین گراؤنڈ میں کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سوریہ کمار صرف 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کے ایل راہول 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں مچل سینٹنر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان سے پہلے شریس ایر 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آگئی ہے۔ اب ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 5 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے ٹاپ-4 میں پہنچنے کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔ اب ٹیم کو 4 میں سے صرف 2 میچ جیتنا ہوں گے۔

شبمن گل 26 رنز بنانے کے بعد اور روہت شرما 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لوکی فرگوسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔