تلنگانہ

دبئی میں تلنگانہ کے نوجوان کی موت

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کی راماریڈی منڈل کے گوکل تانڈا سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نوجوان بھاسکر نائیک نو ماہ قبل دبئی میں برکلی کمپنی میں ملازمت کے لیے گیا تھا۔

حیدرآباد: قرض میں مبتلا اپنے خاندان کا سہارا بننے کے مقصد سے ایک نوجوان خلیجی ملک گیا، لیکن قسمت نے ایسا کھیل کھیلا کہ صرف 9 مہینے میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کی راماریڈی منڈل کے گوکل تانڈا سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نوجوان بھاسکر نائیک نو ماہ قبل دبئی میں برکلی کمپنی میں ملازمت کے لیے گیا تھا۔

روزانہ کی طرح وہ معمول کے کام کر رہا تھا کہ اچانک 24 مئی کو اسے پیٹ میں شدید درد اور جسم میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔ اسے فوری طور پر العین کے ایک اسپتال لے جایا گیا، لیکن اگلے دن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کی اطلاع جب جی ڈبلیو اے سی یو اے ای صدر نریندر کو ملی تو دبئی میں موجود تنظیم کے نمائندوں نے کمپنی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ کمپنی کے تعاون سے بھاسکر نائیک کی لاش کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔

جی ڈبلیو اے سی کے رکن سریندر ریڈی نے بتایا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ سے این آر آئی آفیسر چٹّی بابو کے تعاون سے بھاسکر کی نعش کو ان کے آبائی گاؤں تک مفت ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کیا گیا۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وزیراعلی ریونت ریڈی کی جانب سے خلیجی ممالک میں کام کرنے والوں کی فلاح کے لئے قائم کردہ خصوصی فنڈ سے مرحوم کے خاندان کی مالی امداد کی جائے۔