مشرق وسطیٰ

تہران میں اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسماعیل ہانیہ کو جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملہ میں شہید ہوگئے تھے۔

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
نمازی کی طرف بیٹھنے والے کا چہرہ
آیت اللہ خامنہ ای کا پاسداران انقلاب کو اہم پیغام
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

اسماعیل ہانیہ کو جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملہ میں شہید ہوگئے تھے۔

 اسماعیل ہانیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پرامت مسلمہ میں غم وغصہ کی لہردوڑ گئی ۔ فلسطین، لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

a3w
a3w