حیدرآباد

تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کو مستحکم بنانے کے اقدامات:وزیر پونم پربھاکر

وزیر موصوف نے کہا کہ آر ٹی سی دیہی عوام کی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادارہ کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ان میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے عملے کاتقررشامل ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو مستحکم بنانے کے لیے تمام کی تجاویز کے ساتھ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار کے ساتھ کونڈا پور آٹھویں بٹالین میں ٹی ایس آرٹی سی کانسٹیبلوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آر ٹی سی دیہی عوام کی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادارہ کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ان میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے عملے کاتقررشامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں آر ٹی سی کے تحفظ اور اس کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

a3w
a3w