مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 52 فلسطینی جاں بحق

غزہ پٹی میں پیر کے دن اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 52 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ ان میں 36 نے ایک اسکول میں بنے شیلٹر میں پناہ لے رکھی تھی۔

دیرالبلح(غزہ پٹی) ۔(اے پی) غزہ پٹی میں پیر کے دن اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 52 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ ان میں 36 نے ایک اسکول میں بنے شیلٹر میں پناہ لے رکھی تھی۔

اس پناہ گاہ پر حملہ کے وقت لوگ سوئے ہوئے تھے۔ محکمہ صحت کے مقامی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس اسکول سے سرگرم لڑاکوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے غزہ کو اپنے کنٹرول میں لینے اور حماس کو پوری طرح تباہ یا غیرمسلح کردینے تک جنگ جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

اس کا یہ بھی کہناہے کہ 58 یرغمالیوں کو رہا کرانے تک جنگ رکنے والی نہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ یرغمالیوں کی ایک تہائی تعداد زندہ ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ ہفتہ امدادی ٹرکس کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ امدادی گروپس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط پڑسکتا ہے۔

اسکول پر حملہ میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ شفاء اور الاھلی ہاسپٹل نے اموات کی مجموعی تعداد کی توثیق کی ہے۔ اسکول پر 3 مرتبہ حملہ ہوا۔ اس وقت لوگ سوئے ہوئے تھے۔ان کے سامان کو آگ لگ گئی۔ آن لائن فوٹیج میں بچاؤ کارکنوں کو آگ بجھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔