تلنگانہ

عوام کے درمیان 24گھنٹے خدمات انجام دینے والے تلاسانی سرینواس کو کامیاب بنانے کے ٹی آر کی اپیل

بی آرایس کے کارگزارصدر وریاستی وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے کل رات حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے بی آرایس امیدوارتلاسانی سرینواس یادو 24گھنٹے عوام کے درمیان رہتے ہوئے کئی اہم مسائل حل کئے۔

حیدرآباد: بی آرایس کے کارگزارصدر وریاستی وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے کل رات حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے بی آرایس امیدوارتلاسانی سرینواس یادو 24گھنٹے عوام کے درمیان رہتے ہوئے کئی اہم مسائل حل کئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

آج وہی تلاسانی سرینواس یادو کو صنعت نگر سے کامیاب بناکر تیسری مرتبہ منتخب کریں۔ کے ٹی آر نے مزیدکہا کہ حیدرآباد کی موجودہ ترقی صرف اور صرف بی آرایس کی دین ہے۔

غریب عوام کو ڈبل بیڈروم کے پٹہ جات کی فراہمی‘ شادی مبارک کے ذریعہ چیکس کی تقسیم‘ ائمہ ا ور موذنین کے اعزازیہ کی فراہمی صرف اور صرف بی آرایس حکومت کا کارنامہ ہے۔

صنعت نگر حلقہ کے عوام سے پرزوراپیل ہے کہ وہ 30نومبر کو بی آرایس امیدوارتلاسانی سرینواس یادو کے کار کے نشان کا بٹن دباکر اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔