مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی: قطر

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ تین مہینے سے جاری جنگی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

دوحہ: اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ تین مہینے سے جاری جنگی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے جمعرات کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور فلسطینی تحریک حماس کی طرف سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ماجد انصاری کے حوالے سے الجزیرہ نے بتایا، "اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا، اور ہمیں حماس کی طرف سے ابتدائی مثبت ردعمل ملا ہے۔”