مشرق وسطیٰ

شمال مشرقی لبنان پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 11ہلاک

شمال مشرقی لبنان میں اتوار کی صبح ایک اسرائیلی فضائی حملہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

یروشلم (اے پی) شمال مشرقی لبنان میں اتوار کی صبح ایک اسرائیلی فضائی حملہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
حزب اللہ کا اسرائیل پر بھرپور طاقت کیساتھ حملہ

یہ حملہ لبنانی گروپ حزب اللہ کی طرف سے اپنے کئی کمانڈرس بشمول حسن نصراللہ کی شہادت کی توثیق کے ایک دن بعد ہوا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے نشانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران بے گھر ہونے والے لوگوں کی تعداد اب 2لاکھ 11 ہزار ہوگئی ہے۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر فلسطینی گروپ حماس کے حملہ کے بعد اسرائیل اور حماس کی جنگ چھڑ گئی تھی۔

اِس جنگ کے چھڑ جانے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل ایک دوسرے کو تقریباً روزانہ نشانہ بناتے رہے ہیں۔

a3w
a3w