جرائم و حادثات

آندھراپردیش کی تروپتی گووندراج سوامی مندر کے قریب آگ لگ گئی

آندھراپردیش کی تروپتی گووندراج سوامی مندر کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی تروپتی گووندراج سوامی مندر کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

مندر کے سامنے فوٹو لیمی نیشن کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے ساتھ ہی شردھالووں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ کے عہدیدا ر وہاں پہنچے جنہوں نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کو یقینی بنایا۔

چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس واقعہ میں دکانات میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ نقصان 10 کروڑ سے زائد کا ہواہے۔

دوسری طرف تروملا تروپتی دیوستھانم کے ای او دھرما ریڈی جنہوں نے اس علاقے کا معائنہ کیا کہا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

a3w
a3w