مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے شام میں دفاعی کارخانوں اور ایک تحقیقی مرکز پر حملہ کیا

مقامی میڈیا اور سیریئن ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے یہ اطلاع دی ہے۔

دمشق: شام کے جنوبی صوبے حلب میں جمعرات کی رات کو اس وقت سلسلہ وار دھماکے ہوئے جب اسرائیلی جنگی طیاروں نے دفاعی فیکٹریوں اور ایک تحقیقی مرکز پر حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

مقامی میڈیا اور سیریئن ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے یہ اطلاع دی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے الوطن آن لائن نے اطلاع دی ہے کہ السفیرہ شہر میں واقع دفاعی تنصیبات کو متعدد دھماکے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں شہر کے مضافات میں ایک سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

برطانیہ میں قائم جنگ پر نظر رکھنے والے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کم از کم سات بڑے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے الصفیرہ دفاعی فیکٹریوں اور ایک تحقیقی مرکز دونوں پر بمباری کی۔

جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔