مشرق وسطیٰ

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 162 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار 600 ہوگئی جبکہ تقریبا 57 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ: صیہونی فوج نے رات کی تاریکی میں ایک بار پھر غزہ کے مکینوں پر بارود کی برسات کردی، 24 گھنٹوں میں مزید 162 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے تل نابلس، تلکرم، البریح اور قلقیلیہ کے علاوہ العروب پناہ گزین کیمپ پر چھاپے مارے، اس کےعلاوہ اسرائیل کی جانب سے خان یونس اور دیر البلاح پر تازہ حملوں میں مزید 15 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 162 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار 600 ہوگئی جبکہ تقریبا 57 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ گریفتھس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے جنوب میں واقع العمل ہسپتال پر حملے کے بعد غزہ فلسطینیوں کے لیے ’موت اور مایوسی‘ کا مقام بن گیا ہے۔

صیہونی فوج کی غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی علاقے میں ایک بار پھر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے تازہ بیان میں اسرائیل کو سخت نتائج سے خبردار کردیا ۔

a3w
a3w