ایشیاء

فلسطینیوں پر ظلم کرنے والے ملک اسرائیل کی نصیحت کی ضرورت نہیں: پاکستان

پاکستان نے اسرائیل کی سفارشات کو مسترد کردیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم کرنے والے ملک اسرائیل کی نصیحت کی پاکستان کو ضرورت نہیں۔

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم کرنے والے ملک اسرائیل کی نصیحت کی پاکستان کو ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی یونیورسل پریاڈک رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی۔

پاکستان نے اسرائیل کی سفارشات کو مسترد کردیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم کرنے والے ملک اسرائیل کی نصیحت کی پاکستان کو ضرورت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی بیانیے کا سیاسی محرک بنیادی طور پر سیشن کے مثبت لہجے اور ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کو سفارشات پیش کیں کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے تیریپن ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس پر کونسل ممالک بشمول اسرائیل نے گفتگو کی۔

a3w
a3w