یوروپ

فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کا وجود قائم نہیں رہ سکتا: شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل تسلیم کرےکہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا مگر اسرائیل کی موجودہ حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور یہ باعث تشویش ہے۔

برسلز: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا کہ فلسطینی ریاست کے بغیر اس کا وجود قائم نہیں رہ سکتا۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل  فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرے۔ ایسا کرنا خود اسرائیل کے مفاد میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل تسلیم کرےکہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا مگر اسرائیل کی  موجودہ حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور یہ باعث  تشویش ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ  دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے، فریقین کو چاہیے کہ فوری مذاکرات کریں۔ غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کرسکتے۔ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملنے کا فیصلہ اسرائیل نہیں کرے گا بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین میں موجود ہے