مہاراشٹرا

مودی کا ایک اور فیصلہ ہمیشہ کی طرح غلط ثابت ہوا: پٹو لے

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا دعویٰ ناکام ہو گیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا دعویٰ ناکام ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)
تخت حضور صاحب میں غیرسکھ اڈمنسٹر کے تقرر پر سکھبیر بادل کی سخت تنقید

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے روکنے کے فیصلے کے بعد جمعہ کی رات جاری کردہ ایک بیان میں مسٹر پٹولے نے کہا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی کا فیصلہ لے کر 2000 روپے کا نوٹ متعارف کرایا تھا۔

اس وقت حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ نوٹ بندی کے فیصلے سے کالے دھن کا خاتمہ ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے تمام دعوے فیل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران سیکڑوں لوگ قطارمیں لگ کرمر گئے، لاکھوں چھوٹی صنعتیں بند ہو گئیں، کئی لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں اور لاکھوں بے روزگار ہو گئے۔

اب جب معیشت اس جھٹکے سے سنبھل رہی تھی، مودی حکومت نے ایک بار پھر 2000 روپے کے نوٹوں کا چلن روک دیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر 2000 روپے کے نوٹ کو بند ہی کرنا تھا تو پھر اسے چلن میں کیوں لایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی ایک سنکی بادشاہ کی طرح کام کر رہے ہیں۔

ان کے فیصلوں سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ انہیں معیشت کا کوئی علم ہے۔

انہوں نے کہا، "انہیں کسی حقائق کا علم نہیں، نتائج کی کوئی پرواہ نہیں، صرف اس لئے فیصلے کرنا، کیونکہ ہمیں کرنا ہے۔ اس سے وزیراعظم کا آمرانہ رویہ ظاہر ہوتا ہے۔