بین الاقوامی

اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا :جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ [جو بائیڈن] مستقبل قریب میں بنیامین نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ [جو بائیڈن] مستقبل قریب میں بنیامین نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، بائیڈن کا کہنا تھا: "مجھے امید ہے کہ وہ [نیتن یاہو] اس (عدالتی اصلاحات کے متنازعہ منصوبے) سے باز آ جائیں گے۔”

اس بیان سے ایک دن قبل جب بائیڈن سے جب سوال کیا گیا ’’کیا وہ اسرائیلی وزیر اعظم کو واشنگٹن مدعو کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا "نہیں. قریبی مدت میں نہیں، "

اس بیان کے بعد رات گئے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں، نیتن یاہو نے بائیڈن پر جوابی حملہ کیا۔

نیتن یاہو نے اپنے پیغام کے آغاز میں کہا کہ "اسرائیل اور امریکہ کے درمیان یہ اتحاد اٹوٹ ہے اور ہمارے درمیان کبھی کبھار ہونے والے اختلافات پر ہمیشہ قابو پا لیا جاتا ہے۔”

اس بیانیہ ’’کہ نیتن یاہو جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں’’ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’وہ اسرائیلی حکومت کے تینوں شعبوں [مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ] کے درمیان مناسب توازن بحال کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

اپنی بات مکمل کرتے ہوئے مسٹر نیتن یاہو نے کہا کہ "اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے، جو اپنے فیصلے اپنے عوام کی مرضی سے کرتا ہے نہ کہ بیرونی دباؤ بشمول بہترین دوستوں کی بنیاد پر”،اور یہ واضح طور پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی جانب ایک اشارہ ہے۔

ذریعہ
یواین آئی