مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے غزہ پر 45 ہزار سے زائد بم اور راکٹ گرائے

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ میں شدت آنے کے بعد سے غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زائد راکٹ اور بم گرائے ہیں جن کا وزن 65 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ میں شدت آنے کے بعد سے غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زائد راکٹ اور بم گرائے ہیں جن کا وزن 65 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اسرائیل کے قبضے والے طیاروں نے نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زیادہ راکٹ اور بڑے بم گرائے، جن میں سے کچھ میں دو ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد تھا۔‘‘

دفتر نے کہا کہ غزہ پٹی پر گرائے گئے دھماکہ خیز مواد کا وزن 65 ہزار ٹن سے زیادہ تھا۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے اور اس کے جنگجوؤں نے سرحد پار کر کے فوجی اہداف پر حملہ کیا۔