مشرق وسطیٰ

اسرائیل حماس مذاکرات، ممکنہ جنگ بندی معاہدہ کے نکات سامنے آگئے

امریکی اخبار کے مطابق فورس کے ارکان کا چناؤ ڈھائی ہزار افراد کے پول سے کیا جائے گا، یہ ڈھائی ہزار افراد فلسطینی اتھارٹی سے لیے جائیں اور اسرائیل ان کی سکیورٹی کلیئرنس دے گا۔

غزہ: اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔ امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں اسرائیل اور حماس میں سے کوئی بھی غزہ کو کنٹرول نہیں کرے گا، امریکہ اور معتدل عرب ریاستوں کی حمایت یافتہ سکیورٹی فورس غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز سے متعلق افسوسناک خبر
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

امریکی اخبار کے مطابق فورس کے ارکان کا چناؤ ڈھائی ہزار افراد کے پول سے کیا جائے گا، یہ ڈھائی ہزار افراد فلسطینی اتھارٹی سے لیے جائیں اور اسرائیل ان کی سکیورٹی کلیئرنس دے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں حماس 35 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گا، حماس پہلے مرحلے میں اسرائیلی خواتین اور 50 سال سے بڑی عمر کے فوجیوں کو رہا کرے گا، قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیل سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ طے ہونے کے بعد لبنان میں بھی اقدامات ہوں گے، لبنانی حکومت حزب اللہ کو اسرائیلی سرحد سے دور لے جائے گی، جواب میں اسرائیل لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے گا۔

a3w
a3w