مشرق وسطیٰ

’’اسرائیل نسل پرست ریاست نہیں ہے‘‘، امریکی کانگریس میں قرارداد منظور

قرار داد ہفتے کے روز کانگریسی پروگریسو کاکس کی سربراہ پرمیلا جے پال کے بیانات کے جواب میں سامنے آئی ہے جنہوں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا تھا۔

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ریاست نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

خبرکے مطابق یہ قرارداد منگل کو 412 ووٹوں سے منظور کی گئی جبکہ 9 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

قرار داد ہفتے کے روز کانگریسی پروگریسو کاکس کی سربراہ پرمیلا جے پال کے بیانات کے جواب میں سامنے آئی ہے جنہوں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا تھا۔

پرمیلا جے پال کے بیانات نے دو طرفہ غم و غصے کو جنم دیا تاہم کانگریس کی خاتون رکن نے بعد ازاں معافی مانگ لی اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت امتیازی اور سراسر نسل پرستانہ پالیسیوں میں مصروف ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کا ایک مضبوط ساتھی اور حامی رہے گا۔

فلسطینی حقوق کے حامیوں نے اس اقدام پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کانگریس نے بھاری اکثریت سے یہ قرارداد منظور کی جو ایک بار پھر تاریخ کے غلط رخ پر اتر رہی ہے کیونکہ دنیا میں انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیموں نے وسیع تحقیق کے بعد اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل پر جو سالانہ کم از کم 3.8 بلین ڈالر امریکی امداد حاصل کرتا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے انسانی حقوق کے بڑے گروپوں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا الزام لگایا ہے۔

ایوان میں ہونے والی بحث میں کئی ارکان نے اسرائیل کی تعریف کی، اسے امریکہ کے ایک لازمی اتحادی کے طور پر پیش کیا اور اس کی حکومت کی پالیسی پر تنقید کو یہود دشمنی قرار دیا۔

مشی گن سے منتخب ہونے والی ڈیموکریٹک رکن راشدہ طلیب واحد تھیں جنہوں نے ایوان میں اس قرارداد کے خلاف بات کی۔

راشدہ طلیب نے کہا کہ میں کانگریس میں خدمات انجام دینے والی واحد فلسطینی امریکی ہوں اور پورے مغربی کنارے میں میرے خاندان کے افراد ہیں ، جسے بہت سے لوگ غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے کہتے ہیں۔

تھنک ٹینک عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ کے صدر جیمز زوگبی نے کہا کہ ایوان کی قرارداد اسرائیل کے بارے میں حقائق کو تبدیل نہیں کرے گی۔