حیدرآباد

کتوں کے حملہ میں ہلاک کمسن کے والدین کو2لاکھ کا عطیہ

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے پیر کے روزایک چارسالہ کمسن لڑکے کے افراد خاندان کو جس کی آوارہ کتوں کے حملہ میں موت واقع ہوگئی تھی‘ 2لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔

کشن ریڈی عنبرپیٹ کے ایروکلا بستی گئے اورپردیپ کے والدین کوپرسہ دیا۔

ریڈی نے پردیپ کے غم زدہ والدین کو اپنی تنخواہ سے ایک لاکھ روپے اور بی جے پی کارپوریٹرس کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی۔

انہوں نے پردیپ کی بہن کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کمسن بچے کی موت کے لئے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی ناہلی کو موردالزام ٹھہرایا۔