مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے شروع کردیئے

اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "رات کے وقت ٹینک اور پیادہ دستوں کے ذریعہ حملے کیے گئے، غزہ میں اندرونی علاقے تک چھاپے مارکارروائیاں کی گئیں"۔

یروشلم: اسرائیل کی فوج نے پیر کے روز کہا کہ اس کی زمینی افواج نے رات کے وقت غزہ کی پٹی میں محدود حملے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "رات کے وقت ٹینک اور پیادہ دستوں کے ذریعہ حملے کیے گئے، غزہ میں اندرونی علاقے تک چھاپے مارکارروائیاں کی گئیں”۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج نے 320 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ چھاپے اور فضائی حملے "جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاریوں کے ضمن میں کیے گئے ہیں۔”

اتوار کے روز ایک پریس بیان میں حماس کے عسکری شعبہ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے فوجی دستوں نے جنوبی غزہ میں مشرقی خان یونس میں دراندازی کرنے والی بکتر بند فورس کا سامنا کیا ہے اور انہيں واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فوجی دستے اور ٹینک تعینات رکھے ہیں۔