مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا

اسرائیل نے فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی معاہدے کے تحت 30 فلسطینی قیدیوں کے چھٹے گروپ کو رہا کر دیا ہے۔

یروشلم: اسرائیل نے فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی معاہدے کے تحت 30 فلسطینی قیدیوں کے چھٹے گروپ کو رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

الجزیرہ نیوز چینل نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائی پانے والے فلسطینیوں کو لے جانے والی ایک بس اسرائیل کی عفر جیل سے نکل کر رام اللہ شہر کی طرف چلی گئی۔

اس کے ساتھ ہی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے 16 افراد کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔