حیدرآباد

سی وی آنند نے خود صوتی آلودگی کی 100 نمبر ڈائل کرکے شکایت کی

کل شب تقریبا 11بجے پولیس کنٹرول روم کو ایک فون کال لینڈ لائن کے نمبر سے موصول ہوا جس میں علاقہ میں زور سے میوزک بجائے جانے کی شکایت کی گئی جس کے نتیجہ میں عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبا دکی جوبلی ہلز پولیس ہفتہ کی شام اُس وقت حیرت زدہ ہوگئی جب شہر حیدرآباد کے کمشنر پولیس سی وی آنند نے خود 100نمبر کو ڈائل کرتے ہوئے صوتی آلودگی کی شکایت کی۔

کل شب تقریبا 11بجے پولیس کنٹرول روم کو ایک فون کال لینڈ لائن کے نمبر سے موصول ہوا جس میں علاقہ میں زور سے میوزک بجائے جانے کی شکایت کی گئی جس کے نتیجہ میں عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔

پولیس کنٹرول روم نے اس شکایت کو فوری طورپر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔پولیس اسٹیشن نے پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کو اس سلسلہ میں چوکس کیا۔بعد ازاں مقامی نائٹ آفیسر اے رمیش جو وہاں پہنچے نے ساونڈ سسٹم اوربینڈ کو بند کروایا۔

ایک سرینواس نامی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے ابتدا میں شکایت کنندہ کو نہیں پہچانا تاہم بعد ازاں یہ پتہ چلا کہ یہ فون کال کمشنر پولیس سی وی آنند نے کیاتھا۔