مشرق وسطیٰ

غزہ کے الشفا ہاسپٹل کو ایک گھنٹے میں خالی کردینے اسرائیل کی دھمکی

اسپتال میں اس وقت بھی 7 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے کئی روز سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت اسپتال میں گھس گئے تھے۔

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر حملہ آور اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود ڈاکٹرز،مریض ، زخمی اور پناہ گزین ایک گھنٹے میں اسپتال خالی کردیں۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹروں کیلئے ‘کلینک ٹو کیمرہ’ – ایک منفرد ویڈیو بوٹ کیمپ کا اعلان
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
پریتی یورولوجی میں ہندوستان کی پہلی کی ہول سرجری کے ذریعہ دونوں یورٹرز کی کامیاب تبدیلی
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار

الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایمبیولینسز کی غیر موجودگی میں ایک گھنٹے میں اسپتال خالی کرنا ممکن نہیں ہے۔اسپتال میں اس وقت بھی 7 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے کئی روز سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت اسپتال میں گھس گئے تھے۔